انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
قبرستان میں دعا کس طرح کی جائے؟ قبرستان میں بحالت قیام قبلہ رخ ہوکر اور دونوں ہاتھ اُٹھا کردُعا کرنا آداب میں سے ہے اور مسنون ہے، بدعت نہیں ہے، دوسرے رخ پراور بیٹھے ہوئے اور بلاہاتھ اُٹھائے ہوئے بھی دعا جائز ہے، دعا کے وقت ایسی ہیئت اختیار نہ کی جائے کہ دیکھنے والے کوشبہ ہو کہ اہلِ قبر سے حاجت طلب کررہا ہے اس لئے جب ہاتھ اُٹھا کردعا کرے توقبر کی طرف منہ نہ ہونا چاہئے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۷/۸۹، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)