انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
پہلی دو رکعت اور دوسری دو رکعت میں ایک ہی آیتِ سجدہ پڑھے تو کیا حکم ہے؟ تراویح میں امام نے دو رکعت کی نیت باندھی ، پہلی یا دوسری رکعت میں آیت سجدہ تلاوت کی اور سجدہ کرلیا اور دو رکعت مکمل کرلیا، پھر دوسری دو رکعت کی نیت باندھی سہواً وہی آیتِ سجدہ کی تلاوت کی تو اس صورت میں دوسری مرتبہ بھی سجدہ کرنا ہوگا، تکبیر تحریمہ کہہ کر دوسری نماز شروع کرنے سے حکماً مجلس بدل جاتی ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۲۰۳، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)