انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** تسبیح فاطمی حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو شخص ہر نماز کے بعد ۳۳،مرتبہ سبحان اللہ،۳۳ مرتبہ اللہ اکبر، ۳۳ مرتبہ الحمد للہ،یہ ۹۹ ہوئے اور "لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ ،لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْ ءٍ قَدِیْر"،یہ مل کر سو ہوئے پڑھے گا تو اس کے گناہ معاف ہوجائیں گے خواہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں۔ (ترغیب:۲/۴۵۲،مسلم) حضرت ابوذرؓ نے نبی پاک ﷺ سے کہا مالدار لوگ تو بہت ثواب لوٹ گئے ،وہ بھی نماز پڑھتے ہیں، ہم بھی نماز پڑھتے ہیں،ہم بھی روزہ رکھتےہیں، وہ بھی روزہ رکھتے، ان کے پاس مال ہے وہ صدقہ خیرات کرتے ہیں، ہم لوگوں کے پاس نہیں ہے کہ صدقہ خیرات کریں، آپ نے فرمایا اے ابو ذر میں تم کو ایسے کلمات نہ سکھادوں جس سے تم پڑھنے والوں پر فائق ہوجاؤ گے اور وہ تمہاری برابری نہ کرسکیں گے ہاں مگر جو اسی جیسا عمل کرے گا، ابو ذرؓ نے کہا ہاں اے اللہ کے رسول،آپ ﷺ نے فرمایا ہر نماز سے فراغت پر ،۳۳مرتبہ سبحان اللہ ،۳۳ مرتبہ الحمد اللہ، ۳۳ مرتبہ اللہ اکبراورآخر میں "لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ ،لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْ ءٍ قَدِیْر" پڑھو،تو تمہارے گناہ معاف ہوجائیں گے،خواہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں۔ (ترمذی،ترغیب:۲/۴۵) کعب بن عجرہ ؓ فرماتے ہیں کہ رسول پاک ﷺ نے فرمایا نماز کے بعد ایسے اذکار ہیں جس کا پڑہنے والا ہر فرض نماز کے بعد نامراد نہیں ہوگا،۳۳ مرتبہ سبحان اللہ،۳۳ مرتبہ الحمد للہ،۳۴مرتبہ اللہ اکبر۔ (ترغیب:۲/۴۵۰) حضرت ام ہانی ؓ کو آپ ﷺ نے فرمایا ۱۰۰ مرتبہ اللہ اکبر، ۱۰۰ مرتبہ الحمد للہ،۱۰۰ مرتبہ سبحان اللہ پڑھ لیا کرو، یہ سو لگام شدہ گھوڑے کو اللہ کے راستہ میں دینے سے اورسواونٹ کی قربانی سے اور سو غلام آزاد کرنےسے بہتر ہے۔ (کنز العمال:۲/۱۲۶)