انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** غیر رخ قبلہ دعاء کرناکیسا ہے؟ حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ خطبہ دے رہے تھے کہ ایک شخص نے آپ ﷺ سے دعاء کی درخواست کی،بارش کے لئے دعاء کیجئے؛چنانچہ آسمان بادل سے پر ہو گیا اوربارش ہوئی یہاں تک کہ گھر پہنچنا مشکل ہوگیا،دوسرے جمعہ تک بارش ہوتی رہی،اسی نے یادوسرے نے درخواست کی کہ دعاء کیجئے بارش رک جائے کہ ہم سب ڈوب گئے،آپ ﷺ نے (خطبہ دینے ہی کی حالت میں جب کہ آپ کا رخ مشرق کی جانب تھا دعاء کی اورکہا) اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا ،اے اللہ بارش ارد گرد ہو ہمارے اوپر نہ ہو۔ (بخاری شریف:۱/۱۳۹)