انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مولانا عبدالحلیم عرف حلومیاںؒ (۱)اکابرین نے تعلیم دی ہے کہ قبرستان جایا کرو تاکہ موت یاد رہے ، اور مریض کی عیادت کیا کرو تاکہ صحت پر شکر کی توفیق ہو مگر دیکھتا ہوں کہ لوگ قبرستان تو جاتے ہیں مگر مریض کی عیادت کم لوگ کرتے ہیں ۔ (۲)مرنے کے بعد ہمارا چہرہ کوئی سیدھا کرے یا نہ کرے اس کی فکر نہیں ہے فکر تو یہ ہے کہ ہمارا دل آخری سانس تک سیدھا رہے ۔ (۳)تم لوگ ہمیشہ کھانے پینے کی چکر میں رہتے ہو ، یاد رکھو اگر ایک سالن سے دو سالن تم نے کھالیا تو جسم تو موٹا ہوجائےگا لیکن روح کمزور ہوجائےگی ۔