انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت میمون بن مہرانؒ (۱)بغیر باطنی خوبی کے ظاہر کو نیک بنانا اس بیت الخلاء کی طرح ہے جس کی دیواریں خوب آراستہ ہوں ۔ (۲)اگر کو ئی کسی پر ظلم کرے اور اس سے سبکدوشی حاصل کرنے کا موقع ہاتھ سے جاتا رہےتو اسے چاہئے کہ ہر نماز کے بعد مظلوم کے لئے استغفار کرے، ان شاء اللہ اس سے بچ جائےگا ۔ (۳)جس نے مہمان کو کھانا کھلایا اور مہمان کو چھوارے یا کوئی میٹھی چیزنہ دی تو ایسا ہے گویا اس نے عشاء کی نماز بغیر وتر کے ادا کی۔واضح ہو کہ میزبان پر واجب ہے کہ مہمان کو حلال کھانا کھلائے اور اس کے پاس جو مرغن و عمدہ کھانا ہو اس میں دریغ نہ کرے ، اور مہمان کو واجب ہے کہ جہاں میزبان بتلائے وہیں بیٹھے اور جو سامنے رکھے اسے بطیب ِ خاطر کھائے اور بلا اجازت واپسی کا قصد نہ کرے ۔ (۴)بادشاہوں کی مصاحبت بڑی خطرناک ہے کیونکہ اگر تو نے ان کی اتباع کی تو دین کو نقصان میں ڈالا ، اور اگر ان کی مرضی کے موافق نہ کیا تو اپنی جان کو خطرہ میں ڈالا ، پس سلامتی اسی میں ہے کہ نہ تو اس کو جانے اور نہ وہ تجھ سے واقف ہو ۔ (۴)قرآن کو مال نہ بنالو کہ اس سے نفع حاصل کرو بلکہ دنیا کو دنیا سے طلب کرو اور آخرت کو آخرت سے ۔