انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** تذکیر القرآن یہ مولانا وحید الدین خان کی تفسیر ہے ۲جلدوں میں ہے ،پہلی بار۱۹۸۵ء میں شائع ہوئی ہے اس تفسیر کا خاص مقصد قرآن کے تذکیری پہلو کو نمایاں کرنا ہے، تذکیر القرآن کی ترتیب میں سب سے زیادہ اسی پہلو کا لحاظ کیا گیاہے کہ وہ پڑھنے والوں کے لیے نصیحت بن سکے ،قرآن عام انسانی کتابوں کی طرح ابواب کے انداز میں نہیں ہے ؛بلکہ شذرات کا مجموعہ ہے ،اگرچہ قرآن کی سورتوں اور عبارتوں میں ایک گہری ترتیب بھی ہے ،مگر اس کاعام انداز یہ ہے کہ چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں ایک پورا پیغام ہے ،تدکیر القرآن میں اسی انداز کو اختیار کیا گیا ہے ؛یعنی قرآن کا ایک ٹکڑا یا ایک پیرا گراف لے کر اس میں جوبات کہی گئی ہے اس کو مسلسل مضمون کی صورت میں بیان کیا گیا ہے؛ تاکہ متعلقہ تشریح کو پڑھتے ہوئے قاری کے ذہن میں معانی کا سلسلہ نہ ٹوٹے اور وہ قرآن کی تذکیری غذا مسلسل لیتا جائے،تذکیر القرآن کی ترتیب یہ رکھی گئی ہے کہ پہلے قرآن کا زیر ِ تشریح ٹکڑا درج کیا گیا اس کے نیچے اس کے ترجمہ کے بعد ایک لکیر دے کر متعلقہ ٹکڑے کی تشریح ہے ،تذکیر القرآن میں ترجمہ کا جو انداز اختیار کیا گیا ہے وہ نہ پوری طرح لفظی ہے اور نہ پوری طرح بامحاورہ؛ بلکہ درمیانی صورت اختیار کی گئی ہے اور تفصیلات سے عام طور پر پرہیز کیا گیا ہے، دعوتی نقطۂ نظر سے ایک مفید تفسیر ہے ،البتہ اساتذہ وطلبہ اور اہل تحقیق کے لیے کافی شافی نہیں-