انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** معوذتین کے فضائل وخواص حضرت معاذؓ نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا قل ھواللہ احد اور معوذ تین صبح شام ۳/۳مرتبہ پڑھ لو، ہر شر سے محفوظ ہوگے۔ (ابوداؤد:۲/۶۹۳) حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ نبی پاک ﷺ جب بستر پر تشریف لاتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو جمع فرما کر قل ھواللہ احد اور معوذتین پڑہتے ،پھر ہاتھ پر دم فرما کر تمام جسم پر جہاں تک ہاتھ جاتا پھیرلیتے،اولاً سر اورچہرے پر اورجسم کے اگلے حصہ پر کرتے اس طرح تین مرتبہ فرماتے۔ (بخاری:۷۵۰،ترمذی:۲/۱۷۷،ابن ماجہ)