انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت عون بن عبداللہؒ (۱)کبر کےلئے اتنا ہی کافی ہے کہ اپنے ماتحت لوگوں سے اپنے کو افضل سمجھے ۔ (۲)کبر پہلا گناہ ہے جس کے ذریعہ اللہ کی نافرمانی کی گئی یعنی ابلیس نے اللہ تعالیٰ کے مقابلہ میں استکبار کیا ۔ (۳)ذکر کی مجلسیں قلوب کے لئے صفائی کا آلہ اور شفا ءہیں ۔ (۴)آدمی کے کمال ِتقویٰ سے یہ بات ہے کہ اس کو زیادتئ علم سے سیری نہیں ہوتی ۔ (۵)اگر تم موت اور اس کی رفتار کو دیکھ لیتے تو امید اور غرور کو مبغوض رکھتے (یعنی دنیا کی ہوس چھوڑ کر آخرت کی تیاری میں لگ جاتے )۔ (۶)جس نے اپنے پیٹ کو قابو میں رکھا تو وہ جملہ اعمالِ صالحہ کو ضبط و حفاظت میں رکھے گا ۔