انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت شیخ برہان الدین غریبؒ (۱)درخت خود تو دھوپ میں کھڑا رہتا ہے لیکن دوسروں کو سایہ دیتا ہے ، لکڑی خود تو جلتی ہے لیکن اوروں کو آرام پہونچاتی ہے، اسی طرح انسان خود تکلیف اٹھالے اور اپنی تکلیف کا خیال نہ کرے لیکن دوسروں کو فائدہ اور آرام پہونچائے ۔ (۲)اگر کوئی تمہارا عیب ظاہر کرے تو یہ دیکھو کہ تم میں وہ عیب ہے یا نہیں ، اگر ہے تو اس سے باز آؤ اور عیب ظاہر کرنے والے سے کہو کہ تم نے مجھ پر کرم کیا کہ میرا عیب مجھ کو بتلادیا ، اور اگر تم میں وہ عیب نہیں ہے تو دعا کرو کہ الٰہی اس عیب ظاہر کرنے والے کو عیب جوئی سے بچااور مجھ کو بھی بدکلامی سے محفوظ رکھ ۔