انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
موٹاپے کی وجہ سے بیٹھ کر نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں؟ فرض اور واجب نماز میں قیام فرض ہے، یہ حکم مردوں کے لئے بھی ہے اور عورتوں کے لئے بھی، اس لئے عورتوں کو بھی کھڑے ہوکر ہی نماز ادا کرنی چاہئے، موٹاپا اگر اس درجہ کا ہو کہ کسی قدر مشقت کے ساتھ قیام کرسکتا ہو تو فرض نماز تو کھڑا ہوکر ہی ادا کرے، فرض نمازوں میں اسی شخص کے لئے بیٹھنے کی اجازت ہے جو بیماری کی وجہ سے کھڑا نہ ہوسکتا ہو، اگر کھڑا ہوا تو بیماری میں اضافہ ہوجائے یا صحت یاب ہونے میں تاخیر ہوگی ،محض معمولی دشوار کی وجہ سے بیٹھ کر فرائض کا ادا کرنا درست نہیں، البتہ نوافل اور سنتیں بلاعذر بھی بیٹھ کر ادا کی جاسکتی ہیں، اس لئے موٹاپے کی وجہ سے سنتیں بیٹھ کر پڑھ لی جائیں تو اس میں کچھ حرج نہیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۶۵،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)