انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت سنان بن ابی سنانؓ نام ونسب سنان نام سلسلہ نسب یہ ہے، سنان بن ابی سنان بن محصن بن حرثان بن قیس بن لبد بن غنم بن دودان بن اسد بن خزیمہ۔ اسلام وہجرت زمانہ اسلام وہجرت متعین نہیں،غالباً اپنے والد حضرت ابی سنانؓ کے ساتھ اسلام لائے ہوں گے اوران ہی کے ساتھ ہجرت کی ہوگی۔ غزوات بدرواحد وخندق وغیرہ تمام لڑائیوں میں آنحضرتﷺ کے ہمرکاب رہے،(ابن سعد،جلد۳،ق۱:۶۶) پھر ۶ھ میں غزوۂ تبوک میں شریک ہوئے اوربیعت رضوان میں جب آنحضرتﷺ نے موت کی بیعت لینی شروع کی تو سنانؓ نے بھی ہاتھ بڑھایا، آنحضرتﷺ نے پوچھا کس چیز پر بیعت کرتے ہو، عرض کیا کہ جو آپ کے دل میں ہے۔ (ابن سعد،جلد۲،ق۱،صفحہ:۶۶،واستیعاب:۲/۷۰۷،ابن عبدالبر نے یہ واقعہ حضرت ابی سنان کی طرف منسوب کیا ہے،جو صحیح نہیں ہے،کیوں کہ ابی سنان بیعت رضوان کے قبل بنو قریظہ میں وفات پاچکے تھے) وفات ۳۲ھ میں وفات پائی۔