انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** گھر کی دیواروں نے اٰمین کہا بیہقی نے ابو اسید ساعدی سے روایت کی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریمﷺ نے اپنے چچا عباس سے فرمایا کہ کل تم اور تمہارے اہل وعیال اس وقت تک گھر سے باہر نہ نکلیں جب تک میں نہ آؤں، مجھے تم سے کچھ کام ہے، تمام لوگ آپ کے انتظارمیں رہے آپﷺتشریف لائے ،خیریت دریافت فرمائی توحضر ت عباس نے کہا ہم سب خیریت سے ہیں اس کے بعد آنحضورﷺ نے فرمایا کے تم سب مل کر ایک جگہ ہوجاؤ جب سب مل کر قریب قریب بیٹھ گئے تو آپ ﷺ نے یہ دعا فرمائی کہ: اے اللہ یہ میرے چچا ہیں اور یہ باپ کے برابر ہیں اور یہ ان کی اولاد ہے جس طرح میں نے ان کو چادر اڑائی ہے اسی طرح تو انہیں دوزخ کی آگ سے بچائیو ،آپ ﷺنے یہ دعا فرمائی تو گھر کی چوکھٹ اور دیواروں نے آمین آمین کہا، ابونعیم نے بھی یہ روایت کی ہے اور لکھا ہے کہ اس وقت عباس کی اولاد میں سے سات شخص تھے چھ لڑکے اور ایک لڑکی ان کے نام یہ ہیں :فضل، عبداللہ، عبدالرحمن، قثم ، سعید اور حبیبہ۔