انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مالک بن عوف نضری کا قبول اسلام اس موقع پر حضور اکرم ﷺ نے وفد ہوازن سے مالک بن عوف نضری (مفرور سپہ سالار ہوازن) کے متعلق دریافت فرمایا تو انہوں نے عرض کیا… ابھی تک طائف میں بنو ثقیف کے ہاں پڑا ہے، آنحضرت ﷺ نے فرمایا! " مالک بن عوف اگر ازخود مطیع ہوکر آجائے تو اس کے تمام اہل و عیال اور تمام مال و اسباب کے علاوہ ایک سو اونٹ عطا کئے جائیں گے " مالک نے اپنے متعلق یہ مژدہ سنا تو بنو ثقیف سے چھپ کر اپنے گھوڑے پر زین کسی اور رسول اﷲ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر اسلام قبول کرلیا، آپﷺ نے اسے سو اونٹ عطا فرمائے ، پھر رسول اﷲ ﷺ نے مالک بن عوف کو ان لوگوں پر جو ان کی قوم میں سے مسلمان ہوگئے تھے نیز ثمالہ ، سلمہ اور فہم کے قبائل پر عامل مقرر فرمایا، مالک بن عوف ان کی جمیعت ساتھ لے کر ثقیف سے برابر لڑنے گئے ، ثقیف کا جو قافلہ نکلتا مالک اس پر غارت گرانہ حملے کرتے تھے یہاں تک کہ ثقیف تنگ ہوگئے (ابن ہشام)