انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** پیشاب رک جائے یا پتھری ہو حضرت ابو درداء ؓ کے پاس ایک آدمی آیا اور یہ کہا کہ اس کے والد کا پیشاب رک گیا ہے اورپیشاب میں پتھری آگئی ہے،انہوں نے ایک دعاء سکھائی جو انہوں نے رسول پاک ﷺ سے حاصل کیا تھا۔ رَبَّنَا اللَّهُ الَّذِي فِي السَّمَاءِ تَقَدَّسَ اسْمُکَ أَمْرُکَ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ كَمَا رَحْمَتُکَ فِي السَّمَاءِ فَاجْعَلْ رَحْمَتَکَ فِي الْأَرْضِ اغْفِرْ لَنَا حُوبَنَا وَخَطَايَانَا أَنْتَ رَبُّ الطَّيِّبِينَ أَنْزِلْ رَحْمَةً مِنْ رَحْمَتِکَ وَشِفَاءً مِنْ شِفَائِکَ عَلَى هَذَا الْوَجَعِ فَيَبْرَأَ (ابی داؤد:باب کیف الرقی،حدیث نمبر۳۳۹۴) ترجمہ: ہمارے رب کا وہ نام جو آسمان میں ہے،مقدس ہے تیرا نام ،تیرا حکم زمین و آسمان میں ہے، جس طرح آپ نے اہل سماء پر رحم فرمایا ہے زمین پر بھی اپنی رحمت فرما،ہمارے گناہ معاف فرما،آپ ہی پاکیزہ ہستیوں کے رب ہیں، اپنی شفاء میں سے شفاء اوراپنی رحمت میں سے رحمت اس بیماری پر نازل فرما۔ امام نسائی نے بیان کیا کہ دو شخص عراق سے کسی کے حبس بول کی شکایت لے کر آئے لوگوں نے حضرت ابودرداء کی نشاندہی کی ،تو حضرت ابودراء نےفرمایا کہ میں نے رسول پاک ﷺ سے سنا کہ جسے یا جس کے پاس بھائی کو شکایت ہوا سے پڑھے۔ (عمل الیوم:۵۶۷) فائدہ: اس دعاء کو پڑھتا رہے، یہ نہ ہوسکےتو پڑھ کر اس پر دم کر دیا جائے،یا کاغذ لکھ کر اسکا پانی پلایا جائے۔