انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** دعاءباعث نجات ہے حضرت حذیفہؓ فرماتے ہیں کہ لوگوں پر ایک زمانہ آئے گا کہ اس میں دعاء کے علاوہ کسی سے نجات نہ ہوگی جیسے ڈوبتے کے لئے دعاء (ابن ابی شیبہ:۱۰/۲۰۱) فائدہ:یعنی سارے اسباب مادیہ ختم ہوجائیں گے،اس وقت دعاء ہی ایک سہارا رہے گا؛چنانچہ آج ہمارے دیار پر یہ بات صادق آتی ہے، نہتے مسلمانوں پر اعداء اسلام کی جانب سے اسباب مادیہ سے لیس ہوکر حملہ ہوتے ہیں، اس وقت دعاء کے علاوہ کوئی تدبیر کار گر نہیں ہوسکتی ہے؛چنانچہ ایسے موقعہ پر دعاؤں سے ہی جان مال وعزت وآبرو کی خدائی غیبی قوت ونصرت سے حفاظت ہوتی ہے۔