انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** معتضد کی ولی عہدی جیسا کہ اوپر ذکر ہوچکا ہے کہ موفق کی وفات کے بعد معتضد کوولی عہد بنایا گیا تھا؛ لیکن یہ ولی عہدی جعفر بن معتمد کے بعد تھی، جعفر بن معتمد ولی عہد اوّل اور معتضد ولی عہد دوّم تھا، جیسا کہ اس کا باپ موفق بھی ولی عہد دوّم تھا؛ لیکن سنہ۲۷۹ھ میں معتمد نے معتضد کے اقتدار وواثر سے مرعوب ہوکر بجائے اپنے بیٹے جعفر کے معتضد اپنے بھتیجے کوولی عہدی میں مقدم کردیا اور اس مضومن کا فرمان ممالکِ محروسہ میں عاملوں کے نام جاری کرادیاکہ میرے بعد معتضد تختِ خلافت پربیٹھے گا۔