انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** اسمائے حسنی کے ساتھ حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ اللہ تعالی کے ننانوے نام ہیں جو اس کے ذریعہ سے دعاء کرے گا اس کی دعاء قبول ہوگی۔ (فیض القدیر:۲/۴۸۳) حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے مروی ہے کہ اللہ تعالی کے ننانوے نام ہیں وہ طاق ہے اور طاق کو پسند کرتا ہے ،جو اس کے ذریعہ دعاء کرے گا اس کے لئے جنت واجب ہوگی۔ (فیض القدیر:۲/۴۸۳) علامہ خفی اس کے حاشیہ پر طریقہ لکھتے ہوئے کہتے ہیں ان ننانوے اسماء کو پڑہنے کے بعد دعاء کرے دعاء قبول ہوگی،یا ان کے وسیلہ سے دعاء کرے۔ (فضائل دعاء:۱۰۷)