انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز جمعہ کی جماعت دوبارہ کرنا درست ہے؟ جس مسجد میں ایک مرتبہ نماز جمعہ باقاعدہ ہوئی ہو وہاں دوسری مرتبہ نمازِ جمعہ دُرست نہیں، جنھوں نے نماز نہیں پڑھی وہ دوسری مسجد میں جاکر پڑھیں؛ ورنہ بلااذان اور بلااقامت اور بغیر جماعت کے ظہر کی نماز تنہا تنہا ادا کرلیں۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۶/۹۴، ۱۱۷، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۸۱، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)