انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
غیرمسلموں کی تعزیت غیرمسلموں کی خوشی اور غم میں انسانی سماجی رشتہ سے شریک ہونا درست؛ بلکہ بہتر ہے؛ تاکہ ان پراسلام کی فراخ دلی اور مسلمانوں کی خوش اخلاقی کا نقش قائم ہوسکے؛ اس لئے غیرمسلموں کی تعزیت بھی کی جاسکتی ہے، فرق یہ ہے کہ مسلمان کی تعزیت کرتے ہوئے متوفی کے لئے دُعاء مغفرت کرنی چاہئے؛ غیرمسلم کی تعزیت کے لئے یہ کلمات لکھے ہیں: أَصْلَحَ اللہُ بِالَکَ وَأَخْلَفَکَ۔ ترجمہ: اللہ تمہارے حالات کوبہتر کرے اور بدل عطاء فرمائے۔ أَعْظَمَ اللَّهُ أَجْرَك وَأَحْسَنَ عَزَاءَك۔ (الفتاویٰ الہندیۃ:۱/۱۶۷) (کتاب الفتاویٰ:۳/۲۴۵،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)