انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** دوران طواف حضرت ابوہریرہؓ فرماتےہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص بیت اللہ کا طواف سات چکر کرے اورکوئی گفتگو نہ کرے مگر یہ کہ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا اِلٰہَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ (ابن ماجہ،باب مایدعوبہ اذا انتبہ من الیل،حدیث نمبر:۳۸۶۸) پڑھتا رہے تو اس کے دس گناہ معاف ہوتے ہیں اور دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور دس درجےبلند ہوتے ہیں۔ حضرت ابن عمرؓ سےمروی ہے کہ وہ طواف کعبہ کے دوران یہ پڑھتے تھے: لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْ ءٍ قَدِیْرٌ رَبَّنَا اْتِنَا فِیْ الدُّنْیَا حَسَنَۃٌ وَفِیْ الْآخِرَۃِ حَسَنَۃٌ وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (ابن عبد الرزاق ہدایۃ السالک:۲/۸۳۵) ترجمہ: نہیں کوئی معبود سوائے خدائے کے جو یکتا ہے اوراس کا شریک نہیں، اس کی بادشاہت ہے اس کی تعریف ہے،اسی کے ہاتھ میں بھلائی ہے،وہ ہر شئی پر قادر ہے،اے رب ہمیں دنیا کی اچھائی اور آخرت کی اچھائی عطا فرما اورعذاب دوزخ سے بچا۔