انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
قعدۂ اخیرہ میں تشہد یا درود شریف کی تکرار سے سجدۂ سہو لازم ہوگا یا نہیں؟ اگر کسی نے آخری قعدہ میں تشہد یا درود شریف مکمل یا تھوڑا، عمداً یا سہواً دوبارہ پڑھ لیا تو اس صورت میں سجدۂ سہو واجب نہیں ہوتا، اس لئے کہ یہ دعاء و ثناء کا موقع ہے، خواہ اس میں کتنا ہی طول ہو۔ (احسن الفتاویٰ:۴/۲۸، زکریا بکڈپو، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۷۷، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)