انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** وفد بنی زی مرہ اس وفد میں (۱۳) افراد تھے جن کے سردار حارث بن عوف تھے، اہل وفد نے حضورﷺ کی خدمت میں حاضر ہونے کے بعد کہا کہ ہم آپﷺ ہی کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے کہ ہمارا سلسلہ لوئی بن غالب سے سے ملتا ہے ، حضور ﷺ نے تبسم فرمایا اور ان کی بستیوں کا حال دریافت فرمایا تو کہا کہ قحط زدہ ہیں ، ان کی درخواست پر حضور ﷺ نے دعا فرمائی کہ اے اﷲ ان لوگوں کو بارش سے سیراب کر ، اس وفد کی واپسی کے وقت حضرت بلالؓ نے ہر ایک کو دس اوقیہ ( ایک اوقیہ کی قیمت چالیس درہم کے برابر) چاندی اور سردار کو بارہ اوقیہ چاندی عطا فرمائی، چند دن کے بعد جب یہ لوگ اپنے وطن واپس ہوئے تو اپنے علاقہ کو سر سبز و شاداب پایا ، حضور ﷺ نے جس دن دعا کی تھی اسی دن بارش کی وجہ سے یہ علاقہ سیراب ہو گیا۔