انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جنت لغوی واصطلاحی مفہوم جنت کے معنی "باغ"کے ہیں آخرت میں اللہ تعالی نے اپنے نیک بندوں کے لیے جو جگہ تجویز فرمائی ہے اس میں بہت سارے باغات ہوں گے اس لیے اس کو جنت کہا جاتا ہے،اللہ تعالی کا منشا یہ ہے کہ انسانی روحوں کو سعادت ابدی اورختم نہ ہونے والی ترقیات عطا کی جائیں؛ مگر اس سعادت وترقی کی بنیاد اللہ نے اعمال نیک کے حصول اوراعمال بد سے پرہیز کرنے پر رکھی ہے اس لیے یہ کہنا صحیح ہے کہ انسانیت کو پیدا کرنے کی غرض یہ ہے کہ وہ احکام الہی کی تعمیل کرے تاکہ وہ اپنی مقررہ سعادت اوروعدہ کی ہوئی ترقی کو حاصل کرے اوراسی عالم کا نام جہاں یہ سعادت ابدی اورغیر متناہی ترقیات ملتی ہیں جنت ہے۔