انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** امیر سمح کی شہادت عین اس وقت جبکہ مسلمان عیسائیوں کو پیچھے ڈھکیل کر آگے بڑھ رہے تھے ایک تیرا میر سمح کے گلے میں آکر لگا اور ترازو ہوگیا اپنے امیر کو اسطرح جام شےادت نوش کرنتے ہوئے دیکھ کر مسلمانوں کے حوصلے پست ہوگئے اور جوش شمشیر زنی سرد پڑگیا مگر پھر بھی وہ اس طرح حواس باختہ نہیں ہوئے جیسی کہ ایسے موقعہ پر توقع ہوسکتی تھی مسلمانوں کی پیش قدمی رک گئی قیسائی یکلخت چیرہ دست ہوگئے مسلمانوں نے فوراً امیر سمح کی جگہ عبدالرحمن غافقی کو اپنا سپہ سالار اور امیر مقرر کرلیا عبدالرحمن غافقی نہایت ہوشیاری اور استقلال کے ساتھ اسلامی لشکر کو لے کر پیچھے ہٹا عیسائیوں کو یہ ہمت نہ ہوئی کہ وہ اسلامی لشکر کا تعاقب کریں میدان جنگ میں ایک تہائی مسلمان شہید ہوچکے تھے باقی دو تہائی لے کر عبدالرحمن غافقی پسپا ہوا۔