انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
وتر پڑھنے والے امام کے پیچھے تراویح صحیح ہوگی یا نہیں؟ ایک شخص تراویح سمجھ کر نماز میں شریک ہوا، پھر معلوم ہوا کہ امام وتر پڑھا رہا ہے تو اس کو چاہئے کہ امام کے سلام کے بعد چوتھی رکعت بھی اپنی رکعت میں ملالے، تو یہ نماز نفل ہوجائے گی، لیکن اگر امام کے ساتھ سلام پھیردیا اور چوتھی رکعت نہیں ملائی تب بھی اس کے ذمہ اس کی قضاء نہیں ہوگی، لیکن وہ نماز نفل ہوجائے گی ، تراویح نہیں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۲۸۸،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند)