انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** اولیات فاروقی فاروق اعظمؓ نے بہت سی مالی وملکی سیاسی وانتظامی ،معاشرتی وتمدنی باتیں تجویز وایجاد فرمائی ہیں،ان کو اولیات کے نام سے پکارتے ہیں،ان میں بعض کی فہرست اس طرح ہے: بیت المال یا خزانہ باقاعدہ طور پر قائم کیا، سنہ ہجری قائم کیا، امیر المومنین کا لقب اختیار کیا، فوج کے واسطے باقاعدہ دفتر مقرر کیا ،مالی دفتر الگ قائم کیا ،رضا کاروں کی تنخواہیں مقرر کیں،ملک کی پیمائش کا قاعدہ جاری کیا ،مردم شمار کرائی،نہریں کھدوائیں، شہر آباد کرائے مثلاً کوفہ،بصرہ،جزیرہ فسطاط (قاہرہ) صامشررک،مقبوضہ کو باقاعدہ صوبوں میں تقسیم کیا،حربی تاجروں کو ملک میں آنے اور تجارت کرنے کی اجازت دی،درہ کا استعمال کیا،جیل خانہ قائم کیا، پولیس کا محکمہ قائم کیا، راتوں کو خود گشت کرکے رعایا کے حال سے باخبر رہنے کا طریقہ نکالا،پرچہ نویس مقرر کئے،راستے اورمسافروں کے لئے کنویں اورمکانات بنوائے،مفلوک الحال عیسائیوں اوریہودیوں کے روزینے مقرر کئے،نماز تراویح باجماعت پڑھنے کا اہتمام کیا،تجارت کے گھوڑوں پر زکوٰۃ مقرر کی،نماز جنازہ میں چار تکبیروں کا اجماع کیا۔