انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت ابوہریرہؓ کی ماں مسلم کی روایت ہے حضرت ابوہریرہؓ بیان فرماتے ہیں کہ میری ماں مشرکہ تھی میں اسلام کی طرف اسے بلاتا رہتا تھا ایک دن میں نے اس کو اسلام کی طرف بلایا تو نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کی ،مجھے اتنی تکلیف پہنچی کے روتا ہوا آنحضورﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کے اے اللہ کے رسول میری ماں کے لیے ہدایت کی دعا فرمائیں، آپﷺ نے دعا فرمائی کہ اے اللہ ابوہریرہ کی ماں کو ہدایت دے ،آپ کی دعا سن کر میں خوشی خوشی اپنے گھر لوٹا ، دیکھا کہ میرے گھر کا دروازہ بند ہے، میری ماں نے میرے پاؤں کی آہٹ سے اندازہ لگالیا کہ ابوہریرہؓ آرہا ہے ،اندر سے آواز دی کے ابھی ذرا باہر ہی ٹھہرو ،اس دوران میں نے پانی گرنے کی آواز سنی؛ چنانچہ ماں نے نہاکر دروازہ کھولا اور کلمہ شہادت پڑھ کر مسلمان ہوگئی، مجھے اتنی خوشی ہوئی کے آنسو نکل پڑے، میں روتا ہوا آنحضرتﷺ کی خدمت میں پہنچا اور خبر سنائی تو آنحضرتﷺ اللہ کی تعریف میں لگ گئے،یہ معجزہ ہے کہ ایک طرف اتنی نفرت تھی کہ رسول اللہ کو برا بھلا کہتی تھیں اور اب آپ ﷺ کی دعا کا یہ اثر کہ اسلام قبول کرلیا۔