انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۲۴)ترجمان السنہ للمحدیث الکبیر بدرعالم میرٹھی ثم المدنی کتاب باعتبار متن عربی میں ہے، ہرحدیث کی تخریج موجود ہے، اُردوترجمہ اور تشریحی نوٹ ساتھ ساتھ ہیں، پہلے ۲۷۲/صفحات کا مبسوط مقدمہ ہے جوحدیث افتراقِ امت کی صحت ودلالت، اختلاف کی توضیح اسباب اختلاف وتفریق، فرقہ ناجیہ کی تحقیق، حجیت حدیث، اسوۂ رسول اور کتاب اللہ، احادیث رسول کے بیان قرآن ہونے اور ظن وعلم کے مفہوم پر ایک نہایت گرانقدر علمی ذخیرہ ہے، مؤلف نے ترتیب مسند احمد کی تبویب جدید (الفتح الربانی) سے لی ہے، یہ کتاب دس جلدوں تک جاتی مگر افسوس کہ ابھی چار ضخیم جلدیں مکمل ہوئی تھیں کہ مؤلف اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے رحمہ اللہ ورحمۃ واسعۃ۔