انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
جمعہ سے پہلے کی سنتِ مؤکدہ رہ گئی تو کس وقت اور کس طرح پڑھے؟ اگر کوئی جمعہ سے پہلے کی سنتیں خطبہ سے پہلے تک نہ پڑھ سکے تو فرض کے بعد مطلقاً آٹھ رکعت پڑھ لینا کافی ہے، پہلے یا بعد کی تعیین کی ضرورت نہیں، ا س لئے کہ سنت اور نفل نماز کی نیت میں وقت کی تعین کی ضرورت نہیں، اگر الگ الگ تعیین کرنا چاہے تو پہلے فرض کے بعد والی پڑھے پھر فرض سے پہلے کی پڑھے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۸۵، زکریا بکڈپو،دیوبند)