انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ذبح کرنے کا بیان ذبح کی تعریف ذبح کے لغوی معنی: شق کے ہیں یعنی پھاڑنا۔ حوالہ وَأَصْلُ الذَّبْحِ الشَّقُّ(المصباح المنير: ۲۹۲/۳) بند ذبح کی اصطلاحی معنی:جانور كے چار يا تين رگوں (حلقوم،مری،ودجان،) كا كاٹناہے۔ حوالہ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِىَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ قَالَ : الذَّكَاةُ فِى الْحَلْقِ وَاللَّبَّةِ(السنن الكبري للبيهقي باب الذَّكَاةِ فِى الْمَقْدُورِ عَلَيْهِ مَا بَيْنَ اللَّبَّةِ وَالْحَلْقِ ۱۹۵۹۶) ثُمَّ الْأَوْدَاجُ أَرْبَعَةٌ : الْحُلْقُومُ ، وَالْمَرِيءُ ، وَالْعِرْقَانِ اللَّذَانِ بَيْنَهُمَا الْحُلْقُومُ وَالْمَرِيءُ ، فَإِذَا فَرَى ذَلِكَ كُلَّهُ فَقَدْ أَتَى بِالذَّكَاةِ بِكَمَالِهَا وَسُنَنِهَا وَإِنْ فَرَى الْبَعْضَ دُونَ الْبَعْضِ فَعِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إذَا قَطَعَ أَكْثَرَ الْأَوْدَاجِ وَهُوَ ثَلَاثَةٌ مِنْهَا أَيُّ ثَلَاثَةٍ كَانَتْ وَتَرَكَ وَاحِدًا يَحِلُّ(بدائع الصنائع فصل في بَيَان شَرْطِ حِلِّ الْأَكْلِ فِي الْحَيَوَانِ الْمَأْكُولِ ۱۴۸/۱۰) بند انسان کے لیے جو چیزیں مفید ہوتی ہیں اللہ تعالی نے اسی کو جائز وحلال قرار دیا ہے اور جو چیزیں فطرت سلیمہ کے ناموافق یا صحت انسانی کے لیے نقصان دہ ہوں ان کو ناجائز وحرام قرار دیا ہے اورجو چیزیں حلال وجائز قرار دی گئی ہیں اس کے استعمال کے جائز طریقے بھی بتلائے گئے چونکہ جانور کے اندر موجود ‘بہنے والا خون’ (دم سائل) انسان کے لیے نقصان دہ ہے اس سے جانور کو پاک وصاف بنانے کا جو طریقہ ہے اسے ذبح کہا جاتا ہے اگر بغیر ذبح کے وہ جانور استعمال کیا گیا تو بہنے والا خون اس کے گوشت وغیرہ میں سرایت کرجاتا ہے جس کی وجہ سے پاک چیز بھی ناپاک ہوجاتی ہے۔ حوالہ يَسْأَلُونَكَ مَاذَا أُحِلَّ لَهُمْ قُلْ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَاتُ(المائدة: ۳) وَلَا يَطِيبُ إلَّا بِخُرُوجِ الدَّمِ الْمَسْفُوحِ وَذَلِكَ بِالذَّبْحِ وَالنَّحْرِ وَلِهَذَا حُرِّمَتْ الْمَيْتَةُ ؛ لِأَنَّ الْمُحَرَّمَ وَهُوَ الدَّمُ الْمَسْفُوحُ فِيهَا قَائِمٌ وَلِذَا لَا يَطِيبُ مَعَ قِيَامِهِ(بدائع الصنائع فصل في بَيَان شَرْطِ حِلِّ الْأَكْلِ فِي الْحَيَوَانِ الْمَأْكُولِ ۱۴۵/۱۰) بند