انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حدیث احادیث نبوی کا کافی ذخیرہ ان کے سینہ میں محفوظ تھا؛چنانچہ حدیث کی کتابوں میں ان کی ۱۶۳ روایتیں ملتی ہیں، جن میں سے ۴ متفق علیہ ہیں،یعنی بخاری اور مسلم دونوں میں موجود ہیں، ان کے علاوہ ۴ میں بخاری اور ۵ میں امام مسلم منفرد ہیں،صحابہ میں ان سے ابن عباس، ابودرداؓ ،جریربن عبداللہؓ، نعمان بن بشیرؓ، عبداللہ بن عمرؓ، عبداللہ بن زبیرؓ، ابو سعید خدریؓ، سائب بن یزیدؓ، ابو امامہ سہل اور تابعین میں ابن مسیب اورحمید بن عبدالرحمن وغیرہ نے روایتیں کی ہیں۔ (تہذیب الاسماء نووی:۱۳۳)