انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
عشاء سے پہلے کی چار رکعتیں ادا نہ کرے تو کیا حکم ہے؟ نماز عشاء سے پہلے جو چار رکعت نماز پڑھی جاتی ہے اس کی حیثیت محض نفل اور مستحب کی ہے، کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے اذان اور اقامت کے درمیان نماز کی ترغیب دی ہے، اور حنفیہ کے نزدیک دن ہو یا رات ایک سلام سے چار رکعت ادا کرنا بہتر ہے، اس لئے اس موقع پر چار رکعت پڑھنے کو فقہاء نے مستحب قرار دیا ہے، رسول اللہ ﷺ سے اس نماز کے پڑھنے کی کوئی روایت نہیں ملتی، اس لئے یہ مستحب کے درجہ میں ہے، اگر نہ پڑھی جائے تو کچھ مضائقہ نہیں، پڑھا جائے تو باعثِ اجر ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۳۵۳،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)