انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سفر شام ابن زیاد نے اہل بیت کے حالات اور شہدا ءکے سروں کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں شام روانہ کردیااور خدا خدا کرکے اہل بیت کرام کی در بدری کی مصیبت ختم ہوئی، اہل بیت کے ساتھ جو کچھ اہانت آمیز برتاؤ ہوا وہ ابن زیاد کی ذاتی خباثتِ نفس کا نتیجہ تھا، یزید کا دامن ایک حد تک اس سے بری ہے، اس میں شک نہیں کہ شہادت کا واقعہ ہائلہ اور اس کے بعد اہل بیت کے ساتھ جو زیادتیاں ہوئیں وہ یزید ہی کی عہد میں ہوئیں اوراس نے اس کا شرعی قصاص بھی نہیں لیا، اس حیثیت سے یقیناً وہ مجرم اوربہت بڑا مجرم ہے، لیکن درحقیقت ان واقعات کو اس کے حکم سے کوئی تعلق نہیں یہ سب واقعات بغیر اس کے حکم کے اوراس کی لاعلمی میں ہوئے، اس لئے ان کی ذمہ داری زیادہ تر ابن زیادہ کے سر ہے، یزید کو تاعمر اس کا قلق رہا ،جیسا کہ آیندہ واقعات سے معلوم ہوگا ۔