انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز میں دل ہی دل میں قراءت کرنے سے نماز ہوگی یا نہیں؟ نماز میں اس طرح قرآن کریم کو پڑھنا کافی نہیں کہ ہونٹ میں حرکت بھی نہ ہو، بعض فقہاء کے نزدیک کم سے کم ضروری یہ ہے کہ حروف بن جائیں اور زبان و ہونٹ کی حرکت کے بغیر حروف نہیں بن سکتے اور اکثر اہل علم کی رائے یہ ہے کہ ایسا قرآن پڑھے کہ وہ خود یا اس کے قریب کے ایک دو آدمی سن سکیں اور یہی صحیح و معتبر ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۲۰۴،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)