انوار اسلام |
س کتاب ک |
چلتے ہوئے مسافر پرنماز جنازہ میں شریک ہونا لازم ہے یانہیں؟ نماز جنازہ فرضِ کفایہ ہے یعنی اگربعض ادا کرلیں تو سب کے ذمہ سے ساقط ہوجاتی ہے؛ پس اگراس جنازہ پرنماز پڑھی جاچکی ہے تومسافر کے لئے نماز کا سوال ہی نہیں رہا اور اگر نہیں پڑھی گئی تو بہتر یہ ہے کہ یہ مسافر بھی نماز میں شریک ہوجائے، ہاں! اگر کچھ دشواری ہو یااس کوجانے کی جلدی ہو اور نماز میں تاخیر ہوتو یہ مسافر جنازہ نہ پڑھنے سے بھی گنہگار نہ ہوگا؛ یہی حال دفن کرنے کا ہے، یعنی اگراسے موقعہ اور گنجائش ہے تودفن کرنے میں شریک ہوجائے؛ ورنہ گناہ نہیں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۵۹۱،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)