انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
وضو کے بعد کلمۂ شہادت پڑھتے وقت آسمان کی طرف انگشتِ شہادت اُٹھانے كا كيا حكم ہے؟ بعض فقہاء نے وضو کے بعد کلمہ شہادت پڑھتے وقت آسمان کی طرف انگشتِ شہادت اُٹھانے کا ذکر کیا ہے، اور بعض نے صرف آسمان کی طرف نگاہ اُٹھانے کو بیان کیا ہے؛ لہٰذا دونوں کی گنجائش ہے، اسے ضروری نہ سمجھا جائے اور نہ کرنے والوں پرنکیر نہ کی جاوے، یہ محض آداب میں سے ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۴/۲۱، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)