انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** میدان جنگ سے لرزیق کی فراری شہنشاہ لرزیق یعنی عیسائی افواج کا سپہ سالار اعظم اپنی تمام تجربہ کاری بہادری اور شہرت کو عیسائی مقتولوں کے ساتھ خاک وخون میں ملاکر اور اپنی جان کو عزت سے زیادہ قیمتی سمجھ کر طارق کے مقابلہ پر اپنے دیو ہیکل سبز گھوڑے کو قائم نہ رکھ سکا بلکہ پیٹھ پھر کر سراسمیگی کے عالم میں بھاگا ،چند ساعت پیشتر جو شخض جزیرہ نما ہسپانیہ کا شہناشاہ ایک لاکھ جرار فوج کاس سپہ سالار اور تمام پادریوں کا محموب تھا وہ سراسمیگی کی حالت میں ایسا بھاگتا ہوا نظر آیا کہ دوسری فراریوں کو پیچھے چھوڑ کر آگے نکلنے کی کوشش کرتا تھا اور آپ وہاپ میں کسی کو اتنا ہوش نہ تھا کہ اپنے شہنشاہ کے لیے فرار سہولت پیدا کرے۔