انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** معتمدبن معتضد بن اسمعیل اس کی جگہ اس کا بیٹھا معتمد بن معتضد بن اسمعیل تخت نشین ہوا،معتمد نے بھی اپنے باپ کی طرح اپنی حدودِ حکومت کو وسیع کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ،بادیس بن حبوس نے بھی معتمد کی سیادت کو تسلیم کرلیا ۴۴۷ھ میں کیٹل اورلیون کے عیسائی بادشاہ فردی ننداوّل نے مسلمانوں کو آپس میں مصروفِ جنگ دیکھ کر اپنی پوری طاقت سے ریاستِ اشبیلیہ پر حملہ کیا تھا،اس وقت سے مسلمان رئیسوں نے اپنے مسلمان رقیبوں کے مقابلے میں فردی نند کو خراج دینا گوارا کرکے اس سے امدادواعانت طلب کی تھی، معتضد نے بھی اس عیسائی بادشاہ کو خراج دینا منظور کرکے اس حملہ سے اپنا پیچھا چھڑایا تھا،ہجری ۴۵۸ میں فردی تبداول فوت ہوا،اس کی جگہ اس کا بیٹا الفانسو چہارم کیٹل میں تخت نشین ہوا، یہ بڑا مغرور ومتکبر شخص تھا،۴۶۸ھ میں معتمد نے اپنی طاقت کو خوب مضبوط کرکے عیسائی بادشاہ کو خراج دینا موقوف کیا۔