انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** فتح قنسرین سلمیہ کی فتح کے بعد حضرت خالد بن ولیدؓ نے اپنی رکابی فوج لے کر بحکم ابو عبیدہؓ قنسرین کی جانب بڑھے،وہاں مینا س نامی رومی سردار جس کا مرتبہ ہرقل کے بعد سب سے بڑا تھا،آگے بڑھ کر خالد بن ولیدؓ کا مقابلہ کیا، خالد بن ولیدؓ نے سخت مقابلہ کے بعد اُس کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا، وہ قنسرین میں داخل ہوکر قلعہ بند ہوا،اورخالد بن ولیدؓ نے آگے بڑھ کر قنسرین کا محاصرہ کرلیا،انجام کار قنسرین مفتوح ہوا،اس فتح کا حال جب حضرت فاروق اعظمؓ کو معلوم ہوا تو وہ خالد بن ولیدؓ سےبہت خوش ہوئے اوراُن کے اختیارات اورفوجی سرداری میں نمایاں اضافہ فرمایا: