انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** قرآن کی پہلی شہادت کہ پیغمبر سے رو گردانی کفر ہے (۱)"قُلْ أَطِيعُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللَّهَ لَايُحِبُّ الْكَافِرِينَ"۔ (آل عمران:۳۲) ترجمہ: آپ کہہ دیں کہ اللہ تعالی کی اطاعت کرو اوراس کے اس خاص رسول کی اطاعت کرو سو! اگر یہ منہ پھیریں تو بے شک اللہ ایسے کافروں کو پسند نہیں کرتا۔ سو!آنحضرتﷺ کی اطاعت صرف ایک حاکم کی حیثیت سے نہیں ایک پیغمبر کی حیثیت سے ہے،حاکم کی اطاعت نہ کرنا ایک جرم تو ہے لیکن کفر نہیں؛ لیکن قرآن کریم حضورﷺ کی اطاعت سے منہ پھیرنے کو کفر قرار دے رہا ہے،پس یہ آیت ایک حکم حاکم کی حجیت کا سبق نہیں دے رہی حجیت پیغمبر کا عقیدہ بیان کرہی ہے اور حق یہ ہے کہ آپ کی اطاعت امت پر بایں اعتبار فرض ہے؛کہ آپ اللہ کےپیغمبر ہیں اوراللہ کے بندوں پر اللہ کی حجت ہیں اورآپ سےروگردانی اللہ کے ہاں کفر ہے۔