انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مولانا شاہ محمد احمد پرتاب گڑھیؒ (۱)اگر ہم اخلاق نبوی کو اختیار کرلیں تو اغیار بھی ہم پر مہربان ہوجائیں ، بلکہ عجب نہیں کہ حلقۂ اسلام میں داخل ہوجائیں جیسا کہ پہلے ہوچکا ہے ۔ (۲)اگر آج مسلمان ایمانی اوصاف و اخلاق پیدا کرلیں تو آج تم "أنتم الاعلون" کا کھلی آنکھوں مشاہدہ کریں اور اللہ تعالیٰ کی نصرت ہمارے شامل ِ حال ہوجائے۔ (۳)مسلمانوں کو چاہئے کہ کتاب اللہ سے اپنا رشتہ قوی کریں ، اس کی تلاوت کریں ، اس کے احکام پر عمل کریں ، پھر ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔ (۴)اصلاحِ باطن کے ساتھ ظاہر کے اصلاح کی بھی ضرورت ہے ، کمال تو یہی ہے کہ جیسے باطن ٹھیک ہو ویسے ہی ظاہر بھی درست ہو ، اس لئے کہ ظاہر کا بھی ایک مقام ہے اور وہ باطن کا محافظ ہے ۔