انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
گاڑی میں سوار ہوکرنماز پڑھیں تو قبلہ رو ہونے کا حکم کیا ہے؟ ٹرین یا اور کسی قسم کی سواری پرصحیح قبلہ رُخ ہوکر نمازی نے نماز کی نیت باندھی ہو اور پھر گاڑی کا رُخ بدلنے سے اپنا رُخ بھی صحیح کرلے (قبلہ رُخ کرلے) تو نماز ہوجائےگی، اعادہ کی ضرورت نہیں اور جب اپنا رخ قبلہ کی طرف قدرت کے باوجود نہ کرے تو نماز نہ ہوگی۔ (فتاویٰ محمودیہ:۵/۵۲۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۲/۱۴۶، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)