انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** الفاظ جرح دجال: سخت دھوکے بازہے،دجل حق اورباطل کے ملانے کو کہتے ہیں۔ کذاب: بہت جھوٹا ہے (یا غلط بات کہنے والا ہے) وضاع: حدیثیں گھڑنے والا ہے۔ یضع الحدیث: حدیث گھڑتا ہے۔ متہم بالکذب: غلط بیانی سے متہم ہے۔ متروک: لائق ترک سمجھا گیا ہے۔ لیس بثقۃ: قابل بھروسہ نہیں ہے۔ سکتو اعنہ: اس کے بارے میں خاموش ہیں۔ ذاہب الحدیث: حدیث ضائع کرنے والا ہے۔ فیہ نظر: اس میں غور کی ضرورت ہے۔ ضعیف جدا: بہت ہی کمزور ہے۔ ضعفوا: اس کو کمزور ٹھہرایا ہے۔ واہ: فضول ہے، کمزور ہے۔ لیس بالقوی: روایت میں پختہ نہیں۔ ضعیف: روایت میں کمزورہے۔ لیس بحجۃ: حجت کے درجہ میں نہیں۔ لیس بذاک: ٹھیک نہیں ہے۔ لین: یاداشت میں نرم ہے۔ سئی الحفظ: یاداشت اچھی نہیں۔ لایحتج بہ: لائق حجت نہیں۔