انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** سجدہ میں دعاء کے متعلق سجدہ میں دعاء سے مراد نفل نمازوں کے سجدہ میں دعاء کرنا ہے، تہجد ،یا اوابین وغیرہ کے سجدوں میں عربی زبان میں دعاء کی جاسکتی ہے،بہتر یہ ہے کہ احادیث میں وارد شدہ دعائیں کرے۔ مستقل الگ سے سجدہ میں دعاؤں کی بھی اجازت ہے، کبھی کبھی کرے اوراسے عادت نہ بنائے، اس صورت میں زبان عربی کی بھی قید نہیں۔ فقہائے احناف نے نماز کے بعد سجدہ میں جاکر دعاء کو مکروہ لکھا ہے یہ اس وقت ہے جب کہ عادت ہو اور سنت سمجھ کر ہو،کبھی دل میں آیا کرلیا تو مکروہ نہیں۔ (ماخوذ:احسن الفتاویٰ:۲/۲۶)