انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت کثیر بن السائب نام ونسب کثیر نام (بعض لوگوں نے ان کوزمرۂ تابعین میں شمار کیا ہے؛ لیکن حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اصابہ میں ابونعیم ابن شاہین اور ابن مندہ وغیرہ کے اقوال نقل کیے ہیں، جن سے آپ کا صحابی ہونا ثابت ہوتا ہے، واللہ اعلم بالصواب)، باپ کا نام سائب تھا، جوخاندان قریظہ سے تھے، غزوۂ قریظہ میں جولوگ نابالغ سمجھ کرچھوڑ دیے گئے تھے، ان میں حضرت کثیر رضی اللہ عنہ بھی تھے، نسائی نے ان سے صرف ایک روایت کی ہے؛ لیکن ابونعیم اور ابن مندۃ وغیرہ نے متعدد روایتوں کی تخریج کی ہے۔ (اصابہ، ذکرکثیربن السائب) زندگی کے اور حالات معلوم نہیں ہوسکے۔