انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ولی عہدی کی بعیت ماہِ شوال سنہ۲۶۱ھ میں خلیفہ معتمد نے ایک دربارِ عام منعقد کیا اور تمام اراکین دربار کے روبہ رو اس بات کا اعلان کیا کہ میرے بعد میرا بیٹا جعفر ولی عہد سلطنت ہے اور اس کے بعد میرا بھائی ابواحمد موفق مستحق خلافت ہے؛ لیکن اگرمیری وفات تک جعفر بالغ نہ ہو توپھرموفق ہی تخت خلافت کا مالک ہوگا اور اس کے بعد جعفر مستحق خلافت سمجھا جائے گا؛ چنانچہ اسی قرار داد پرسب سے بیعت لی گئی، جعفر کومفوض الی اللہ کا خطاب دیا گیا اور افریقہ، مصر، شام، جزیرہ موصل وآرمینیا کی حکومت اس کودی گئی اور موسیٰ بن بغا کواس کا نائب مقرر کیا گیا، ابواحمد کوالناصر لدین اللہ الموفق کا خطاب دے کربلادشرقیہ بغداد، کوفہ، طریق مکہ، یمن، کسکر، اہواز، فارس، اصفہان، رَے، زنجان اور سندھ کی حکومت عطا کی، ان دونوں ولی عہدوں کے لیے دوسفید جھنڈے بنائے گھئے، اس بیعت ولی عہدی کے بعد خلیفہ معتمد نے اپنے بھائی موفق کوزنگیوں کی سرکوبی پرمامور کیا۔