انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** دین ومذہب ظہورِ اسلام سے پیشتر اہل عرب کے دین ومذہب کی یہ حالت تھی کہ بعض قبائل نہ خالق کے قائل تھے نہ جزا وسزا کے بعض خالق کو مانتے تھے لیکن جزا وسزا اورقیامت کے منکر زیادہ تعداد میں بت پرست اورستارہ پرست تھے،بعض قبائل میں آتش پرستی بھی رائج تھی خانۂ کعبہ کو بت پرستی کا مرکز بنا رکھا تھا اورتین سو ساٹھ بت کعبہ میں رکھ چھوڑے تھے،شام کی طرف آکر مدینہ اوراس کے نواح میں کچھ یہودی بھی آباد ہوگئے تھے اوریہودیوں کی یہ آبادی حضرت موسیٰ علیہ السلام کی وفات کے چند روز بعد ہی سے تھے، ان یہودیوں میں بنی قریظہ،بنی نظیر،بنی قینقاع وغیرہ مشہور قبائل تھے،کچھ عیسائی بھی ملک عرب میں آباد تھے،غسان اورنجران میں عیسائی لوگ آباد تھے ،کچھ لوگ قبیلہ قضاعہ کے بھی عیسائی ہوگئے تھے۔