انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عبد مناف کا خاندان عبد مناف تمام ملکِ عرب میں سب سے زیادہ شریف وکریم تسلیم کئے جاتے تھے، ان کے بعد ان کے بیٹے بھی شرفائے عرب میں سب پر فوقیت رکھتے تھے،عبد مناف کا اصل نام مغیرہ تھا،ان کو قمر اور سید بھی کہتے تھے،چونکہ ان کے بھائیوں کے نام عبدالدار اورعبد العزیٰ تھے اس لئے ان کو عبد مناۃ کے نام سے پکارنے لگے پھر عبد المناۃ سے ان کا نام عبد مناف مشہور ہوگیا۔