انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** کلثوم بن عیاض کی قلعہ سبطہ میں محصوری کلثوم بن عیاض اپنی بہت سی فوج کٹواکر دس ہزار شامیوں کے ساتھ قلعہ سبطہ میں محصور ہوگیا یہ قلعہ جیسے کہ پہلے ذکر آچکا ہے کہ آبنائے جبل الطارق کے جنوبی ساحل پر واقع ہے اہل اندلس اگر چاہتے تو کلثوم بن عیاض کو امداد پہنچاسکتے تھے اس قلعہ کا فتح کرنا بربریوں کی طاقت سے باہر تھا ؛لیکن چونکہ قلعہ میں سامان رسد نہ تھا اس لیے محصورین کو فاقہ کی مصیبت کا مقابلہ کرنا پڑا ار سب سے بڑی امداد ان کی یہی تھی کہ کھانے پینے کا سامان ان کو پہنچایا جاتا، کلثوم بن عیاض عبدالملک بن قطن حاکم اندلس سے سامان رسد طلب کی اپنی حالت زار سے مطلع کیا ،عبدالملک نے بوجہ اس نفرت کے جو اس کو شامیوں سے تھی کلثوم اور اس کے ہمراہیوں کو کسی قسم کی امدادنہ پہنچائی، اندلس کے ایک امیرسوداگر زید بن عمرو کو جب سبطہ کی محصور فوج کایہ حال معلوم ہوا تو اس نے کئی جہازوں میں سامان رسد بارکراکرقلعہ سبطہ کی طرف روانہ کیا ، اس کا حا ل جب عبدالملک کو معلوم ہوا تو اس نے زید بن عمرو کو گرفتار کراکر نہایت ذلت کے ساتھ قتل کرادیا۔